گوادر میں چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن کی طبی ٹیم دو سال سے خدمات فراہم کررہی ہے

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ گوادر میں چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن کی طبی ٹیم دو سال سے خدمات فراہم کررہی ہے،2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ انسانی ہمدری منصوبے کے تحت دل کے امراض کا شکار74غیر ملکی بچے علاج کے لئے چین آئے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چائینیز ریڈ کراس فاونڈیشن(سی ار سی ایف)نے2017 کی ایک ورکنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ار سی ایف کا پروگرام " اینجل ٹرِپ" اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سنگین امراض میں مبتلا بچوں کے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے پروگرام کے تحت دو ہزار سترہ میں چوہتر بچے علاج کے لیے چین آئے۔ ان میں افغانستان کے اکیس اور منگولیا کے ترپن بچے شامل ہیں۔ یہ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض کا شکار تھے اور ان کا چین میں مفت علاج ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دو ہزار سترہ میں سی ار سی ایف نے" سلک روٹ انسان دوستی فنڈ " قائم کیا ۔

ای پیپر دی نیشن