محب وطن پارٹیاں ملکر بوسیدہ نظام تبدیل کریں، ملک رشید

الہ آباد /ٹھینگ موڑ ( نمائندہ نوائے وقت )محبِ وطن پارٹیاں ملکر بوسیدہ نظام بدلیں مسلم لیگ ن نہ ہی ترقیاتی منصوبوں پر سمجھوتہ کرتی ہے اور نہ ہی سیاسی انتقام کی سوچ رکھتی ہے ۔ضلع قصور کا ہر گاؤں میرا حلقہ ہے حلقوں کی تقسیم جیسے بھی ہوئی پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑونگا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکے ساتھ ضلعی وائس چیرمین ملک اعجاز احمد کھائی ،سردار فاروق اکبر ،ملک مسعود خاں ،شہزادہ ظفر اقبال ،سردار منیر ڈوگر ،ملک مظہر رشید خاں ،ملک خالد عمر ایڈووکیٹ،چوہدری فاروق چیرمین یو سی لنڈے و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تیسری بار مسلسل کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت جاری رکھوں گا تعمیرو ترقی کا جذبہ اور عوامی خدمت ہمارے خاندان کا طرہ امتیاز ہے ۔ ملک رشید نے کہا کہ محبِ وطن پارٹیاں ملکر بوسیدہ نظام میں تبدیلی کو یقینی بنائیں کیونکہ دنیا بھر کے مسلمان اس وقت اذیت سے دو چار ہیں اسرائیل ،برمہ سے لیکر مقبوضہ کشمیر تک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بیان نہیں کئے جا سکتے موجودہ حکومت نے میگا پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کر کے دنیا بھر کو حیران کر نے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن