انقرہ (آئی این پی)ترکی میں کرد نواز اپوزیشن سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مقید شریک چیرمین صلاح الدین دیمرتاش نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ان کے ملک کی شمولیت کے معاملے پر جرمن حمایت درکار ہے۔ کرد لیڈر کا یہ بیان جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے یہ انٹرویو ترک حکام کی اجازت سے جیل میں سے دیا۔ دیمرتاش نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ جیل میں اس لیے ہیں کیونکہ انہیں حکمران سیاسی جماعت اور اس کے چیرمین کے غضب کا سامنا ہے۔