غزہ (اے این این)فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2017 کے دوران قابض فوج 6400 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2017 کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ شہروں اور قصبات میں دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے بولے جاتے اور انہیں نہایت بے رحمی کے ساتھ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ دریں اثناء قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تین اسیران کی ماں کو سالم فوجی عدالت سے حراست میں لے لیا بیٹون کے مقدمہ کی سماعت پر آئی تھی۔
رواںبرس اسرائیلی فوج نے 6400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا: تنظیم انسانی حقوق
Dec 31, 2017