لاہور(کامرس رپورٹر)ہربل؍یونانی دوا ساز اداروں میںحکیم کی بطور مجاز انچارج تعیناتی کافیصلہ پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ اوٹی سی حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد سلیمی نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام طبی دواساز ادارے اور ڈریپ کی ذمہ داریاں کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔