نوازشریف ‘ ناصر جنجوعہ کی جاتی امراءمیں ملاقات نہیں ہوئی: ذرائع

 سابق وزیراعظم نوازشریف اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی ملاقات سے پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ کی نوازشریف سے جاتی امرا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ جاتی امراءمیں ہونے والی ملاقات سے متعلق مفروضے گھڑے گئے تھے کہ اس میٹنگ میں این آر او اور تحریک عدل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے۔ تین دن پہلے ناصر جنجوعہ اور نواز شریف کی ملاقات کی خبر چلوانے کا مقصد دراصل پروپیگنڈا تھا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور دیگر رہنما ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں اسلئے کسی قسم کی خصوصی ملاقات اور بات چیت کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن