وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان2018میں سیاست سےفارغ ہوکربچوں کوکہانیاں سنائیں گے،عمران خان بچوں کو بتائیں گے،کہ ایک دن کا ذکر ہےمیں نے وزیراعظم کا استعفی مانگا تھا،پیراورمشائخ سیاسی چکر میں نہ پڑیں،میرا استعفی میرے ہاتھ میں نہیں،پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ طاہرالقادری ہمارے ساتھ بیٹھیں اورقرآن پاک پربیان دیں۔خرم نواز گنڈا پور مجھ سے ملنے ماڈل ٹاﺅن بھی تشریف لائے۔ خرم نوازکیساتھ معاملہ طے نہیں ہواچاہتے ہیں مقتولوں کےورثا کو معاوضہ دیا جائے۔معاوضے کے معاملات وزیراعلی کی منظوری سے طے کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی لاشوں پرسیاست نہ کی جائے، اس سانحہ کو سیاسی مہم جوئی کا حصہ نہ بنایا جائے کہ جو لوگ مرے ہیں انہیں اپنی سیاست کیلئے استعمال نہ کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیرحمیدالدین سیالوی کی بہت عزت اوراحترام کرتا ہوں، میرا استعفا میرے ہاتھ میں نہیں،پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، کچھ لوگ سیاست کیلئے پیرصاحب اور دیگر مشائخ کو استعمال کررہے ہیں۔ پیراورمشائخ کا ایک احترام ہے لہذا گزارش ہے کہ وہ سیاسی چکر میں نہ پڑیں تاہم اگر پارٹی قیادت نے استعفیٰ کا کہا تو ان کو پیش کردوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔پھر عمران خان بچوں کو کہانیاں سنایا کریں گے کہ ایک دن کا ذکر ہے میں نے وزیراعظم کا استعفا مانگا تھا۔