حکومت نے نئے سال پرعوام پرمہنگائی کا بم گرایا , پیپلزپارٹی معاشی حملے کا مقابلہ کرےگی: بلاول

Dec 31, 2017 | 22:13

ویب ڈیسک

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے نئےسال پرعوام پرمہنگائی کا بم گرایا ہے،ن لیگ کھلم کھلاعوام دشمنی پراترآئی ہے،پیپلزپارٹی ن لیگ کے معاشی حملے کا مقابلہ کرےگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کھلم کھلاعوام دشمنی پراترآئی ہے۔پیپلزپارٹی ن لیگ کی طرف سے کیے گئے معاشی حملے کا مقابلہ کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کے ذمہ دار شریف برادران ہیں۔ حکومت کی جانب سے نئےسال پرعوام پرمہنگائی کابم گرایاگیا ہے۔

مزیدخبریں