لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعےت علماءاسلام (نظر ےاتی )کے سےکرٹری جنرل مولانا محمد زبےر روحانی نے کہا ہے کہ وزےر اعظم عمران خان کا پاکستان کو رےاست مدےنہ بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا ‘قر آن وسنت کا نظام ہی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ‘علامہ خادم حسےن رضوی کے ساتھ آئےن وقانون کے مطابق سلوک ہونا چاہےے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان آج بدترےن مسائل کا شکار ہے مگر ہماری خوش قسمتی ہے کہ قوم کو عمران خان جےسااےماندار لےڈر ملا ہے جو حقےقی معنوں مےں ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس مےں کوئی دو رائے نہیں کہ ملکی مسائل کا حل دنوں نہےں مہےنوں اور سالوں مےں ہی ممکن ہے۔