ای سی ایل میں نام : رحمان ملک نے وزارت داخلہ‘ ایف آئی اے نیب کمیٹی سے وضاحت طلب کر لی

Dec 31, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سیاسی قائدین و دیگر افراد کو ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ، ایف آئی اے و نیب کمیٹی کو وضاحت طلب کرلی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ تین روز میں ملک کی سیاسی قائدین کو ای سی ایل میں شامل کرنے پر جامع رپورٹ کمیٹی کو جمع کرائے۔وزارت داخلہ کمیٹی کو بتائے کہ ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے کیا طریقہ کار اور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بتایا جائے کس کو کس بنیاد پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور دیگر زیرتفتیش افراد کیسے شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ رحمان ملک نے نوٹس لے لیا رحمان ملک نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں شامل اور زیرتفتیش شامل نہ کئے گئے افراد کی لسٹیں تین روز میں کمیٹی کو دی جائیں۔ وزارت داخلہ فہرست دے جن کے خلاف انکوائریز چل رہی ہیں مگر ای سی ایل میں نام نہیں ہیں کس قانون کے تحت زیر تفتیش دیگر افراد کو ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا۔
رحمن ملک / نوٹس

مزیدخبریں