راولا کوٹ: ایل اے 19 ضمنی انتخاب سردار حسن ابراہیم 17590 ووٹ لیکر کامیاب

راولاکوٹ(صباح نیوز) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سابق صدر مرحوم سردار خالد ابراہیم خان کے بےٹے سردار حسن ابراہیم خان آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے۔ گزشتہ روز حلقہ ایل اے19-،پونچھ وسدھنوتی3کے ضمنی انتخاب میں غےر سرکاری اور غےر حتمی نتائج کے مطابق سردار حسن ابراہیم جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے 17590، سردار یعقوب پیپلز پارٹی آزاد کشمیرنے 16776 ، سردار طاہر انور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرنے 10255 اور لیاقت حےات نے 2083 ووٹ لئے۔ واضح رہے یہ نشست سردار خالد ابراہیم کی وفات کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...