قطر روانگی‘ وزیرخارجہ نے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ کر بورڈنگ پاس حاصل کیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ایئرپورٹ پہنچے۔ عام مسافروں کے ساتھ قطارمیں لگ کر بورڈنگ پاس حاصل کیا۔ وزیرخارجہ کے قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے بورڈنگ پاس حاصل کرنے کیلئے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر بورڈنگ پاس حاصل کیا۔ شاہ محمود قریشی کے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیرخارجہ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمران اگر اپنے شاہی خرچے ختم کر دیں اور عام عوام کے درمیان رہیں تو اس ملک میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیرخارجہ ایئرپورٹ پر عوامی انداز میں تمام مراحل سے گزرے۔
وزیرخارجہ/ قطار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...