کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار شاہ رخ جتوئی کا بھائی جعلی اکاﺅنٹس میں ملوث نکلا۔ شاہ رخ انجینئرنگ کمپنی نے لکی انٹرنیشنل کے جعلی اکاﺅنٹ میں 5 کروڑ روپے جمع کرائے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت شاہ رخ انجینئرنگ کمپنی پر نوازشات کی بارش کرتی رہی۔ کمپنی کو 2014ءمیں سوا 3 ارب روپے کے ٹھیکے دئیے گئے۔ جے آئی ٹی کو بتایا گیا کہ عبدالغنی مجید سے لین دین کے باعث رقم اکاﺅنٹ میں جمع کرائی۔ عبدالغنی نے 169 ملین ادھار لیکر کاروبار میں لگائے، عبدالغنی نے 180 ملین واپس کئے جس میں 11 ملین منافع تھے۔ جے آئی ٹی کو عبدالغنی مجید کیساتھ لین دین سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ پچاس ملین کرپشن اور رشوت کے پیسے تھے، پچاس ملین بطور رشوت سندھ حکومت کو اربوں کے ٹھیکے لینے پر دیئے گئے۔
جعلی اکا¶نٹس/ شاہ رخ جتوئی