2018ئ: مقبوضہ کشمیر میں 755 شہید، 903 ریپ، 788 خواتین کو زندہ جلایا گیا: رپورٹ

Dec 31, 2018

مظفرآباد (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل نے سال 2018ءکی رپورٹ شائع کردی۔ دہشتگردی، مذہبی اقلیتوں میں انتشار، انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں بھارت بازی لے گیا، روہنگیا، برما، افغانستان بھی دوڑ میں شامل۔ بھارت نے 2018ءمیں 2ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 30سے زائد سیولینز کو شہید کیا ،مقبوضہ وادی میں دوران کریک ڈاﺅن755 افرادکو شہید ،16ہزار 432زخمی،9ہزار 905گرفتاریاں ، 903ریپ ،788خواتین کو زندہ جلایا گیا، 3 ہزار 2سو مکان تبا ہ ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کی مدد سے پاکستان کے مختلف علاقوں میںدہشتگردی،فائرنگ ،خودکش دھماکے اور بم دھماکوں میں 502افرادجاںبحق کئے جبکہ 843افراد زخمی ہوئے ،اِس طرح باجوڑ،ڈیرہ اسماعیل خان ،چمن،اور کوئٹہ بھی دہشتگردی کا شکار ہوئے ،اِس طرح بھارت نے 2018ءمیں آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول،نکیال ،بھمبر ،لیپہ ،وادی نیلم ،کھوئی رٹہ ،عباس پور ،کوٹلی،چھم،پانڈو سیکٹر، چکوٹھی، افتخار آباد سمیت 13انتخابی حلقوں کے 30سے زائد مقامات کو 2ہزا رسے زائدمرتبہ نشانہ بناکرجنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کی وہاں تقریباً ڈھائی سو کے قریب مکانات اور دکانیں تباہ کی گئیں۔

رپورٹ

مزیدخبریں