بے خوابی اور جلد موت میں کوئی تعلق نہیں ہے:طبی تحقیق

Dec 31, 2018

اسلام آباد (اے پی پی)بے خوابی اور جلد موت میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ جن لوگوں کو نیند نہیں آتی ان کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ نیند نہ آنے یا بے خوابی کے باعث شاید آپ کی موت واقع نہ ہو۔ سائنسی جریدے ’’سائنس ڈائریکٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بے خوابی اور جلد موت واقع ہونے میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران 17 تحقیقی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں