نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ نوعیت کا اقدام قرار دئیے جانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد اب (آج) پیر کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا )میں پیش کیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم خواتین (شادی بیاہ میں تحفظ) بل 2018 کے نام سے سرکار کی طرف سے پیش کیا گیا بل اب (آج) پیر کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا تاہم ایوان بالا میں حزب اختلاف کو ہی اکثریت حاصل ہے جبکہ مرکز کی حامی سمجھے جانے والی اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی ہے ۔واضح رہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس بل کو منتخب کمیٹی کو بھیجا جائے ۔یاد رہے کہ ایک برس قبل بھی اس بل کو لوک سبھا میں منطور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔
بھارت ، طلاق ثلاثہ کا بل منظوری کیلئے ایوان بالامیں پیش کیا جائیگا
Dec 31, 2018