لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اخبارات، ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورک پر جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات فوری طور پر بند کرانے اور آئندہ ایسے اشتہارات پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ممنوعہ ادویات اور جعلی حکیموں کے اشتہارات کی اخبارات اور کیبل ٹی وی نیٹ ورک پر بھرمار ہے جس سے نئی نسل میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔