ملک میں کرکٹ کا معیار تیزی سے گررہا ہے:اسدرؤف

لاہور(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل سابق پاکستانی امپائر اسد روف کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیل کا معیار تیزی سے گر رہا ہے اور کرکٹ بورڈ افسران ہر لحاظ سے ترقی کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ جب ہم ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت ہی نہیں دیں گے، ملک میں چار روزہ کرکٹ کا معیار بلند کرنے کے ٹھوس اقدامات ہی نہیں کریں گے تو ایسے نتائج آتے رہیں گے۔ ماضی قریب میں ٹیسٹ میچوں میں جو نتائج ہماری ٹیم نے دیے ہیں کیا اس کے بعد بھی کسی کو غلط فہمی ہے کہ اس فارمیٹ میں ہمیں کن مسائل کا سامنا ہے اور ہم کتنی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہے ہیں۔ ہمیں مشکلات ٹیسٹ کرکٹ میں ہیں اور سارے کرکٹ بورڈ کی توجہ کا مرکز پاکستان سپر لیگ ہے۔ ہم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ٹیسٹ ٹیم منتخب کر رہے ہیں۔ ہر کوئی محدود اوورز کی کرکٹ کو ہدف بنا کر کام کر رہا ہے۔ ہم نے حقیقی کرکٹ کو نظر انداز کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن