اسلام آباد (این این آئی) ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان نے کہاکہ ملک میں بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ میں غیرملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے بھر پور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالیسے ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔
بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ سے کھیل کو فروغ ملے گا‘ فضل سبحان
Dec 31, 2018