چوآسیدن شاہ، نامعلوم افراد کی واردات، مزاحمت پرگولی لگنے سے خاتون جاںبحق

Dec 31, 2018

چوآسیدن شاہ (نامہ نگار) چوآسیدن شاہ محلہ ڈلوال روڈ پرکباڑ والے کے گھر چھ نامعلوم افراد کی واردات، مزاحمت کرنے پر خاتون کو گولی مار کر فرارخاتون ہسپتال کے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی چوآسیدن شاہ شہر کے مرکز میں ہونے والی اس خوفناک واردات کے بعد شہر بھر میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیمان خان ولد خالد خان ساکن جلال آباد ،افغانستان حال رہائشی ڈلوال روڈ چوآسیدن شاہ نے FIRدرج کرا دی ۔پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ نے زیر دفعات 302ت پ ،449ت پ ، 148ت پ ، 149ت پ رپٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔چوآسیدن شاہ شہر کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب ، RPOتھری راولپنڈی ،DPOچکوال سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے اور ملزمان کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں