واہ کینٹ میں فائبر آپٹک کیبل بچھاناعوام کے لئے درد سر بن گیا

واہ کینٹ(نامہ نگار) اوپی ٹی سی ایل کا واہ کینٹ میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کا کام عوام کے لئے درد سر بن گیا سڑکیں، گلیاں اور فٹ پاتھ اکھاڑنے کے بعد صرف مٹی ڈال کر بند کر دیئے تفصیلات کے مطابق او پی ٹی سی ایل نے لالہ رخ ، لالہ زار، آفیسرز کالونی اورر دیگر علاقوں میں فائبر آپٹیکل کیبل ڈالنے کا ٹھیکہ ایسے افراد کو دے دیا جو سڑکیں، سیمنٹ کی بنی ہوئی گلیاں اکھاڑ کر کئی فٹ گہرے گڑھے بنا کر کیبل ڈال رہے ہیں لیکن کیبل ڈالنے کے بعد نہ تو سڑکیں درست کر رہے ہیں اور نہ ہی گلیاں بلکہ گڑھوں میں مٹی ڈال کر کام مکمل کیا جا رہاگیا جس سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اہل علاقہ نے کینٹ بورڈ کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے ۔کہ جہاں جہاں فائبر آپٹیکل کیبل کا کام جاری ہے وہاں معائنہ کیا جائے اور مذکورہ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ کیبل بچھانے کے بعد سڑکوں ، گلیوں اور فٹ پاتھوں کو ان کی اصل حالت میں واپس لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن