کراچی(نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری کے والد پیر شیخ گل کے وفات پر تعزیت اور دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے ،ثروت اعجاز قادری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ،جبکہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے و فاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی اور انکے والد پیر شیخ گل قادری کی وفات پر تعزیت کی جبکہ سربراہ سنی تحریک کا تعزیتی پیغام پہنچایا،اس موقع پر محمد شاد۱ب رضا نقشبندی نے کہاکہ والد جنت کا دروازہ ہوتا ہے والد کی شفقت بچوں کے لئے باعث رحمت ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے پیر نور الحق قادری اور ان کے بڑے بھائی سجادہ نشین پیر عبد المالک ،پیر محمد خالد قادری سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور کہاکہ والدین کا سایہ اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہے ،اللہ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔جن بچوں کو دنیا میں ان کے والدین کا ساتھ ملے یہ ان کی خوش بختی اور اللہ پاک کا ایک عظیم انعام ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی کے ہمراہ وفد میں کے پی کے صوبائی صدر محمد انعام اللہ خان ،مفتی محمد لیاقت حسین گجراتی و دیگر بھی شامل تھے ۔