بلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمند ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے: توصیف سلیم

Dec 31, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمند ہونے سے عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے حکومت یا تو ان بلدیاتی اداروں کو توڑ کر ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا اعلان کرے یا پھر ان اداروں کے ترقیاتی فنڈز کو بحال کرکے ان کو عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کی اجازت دے موجودہ بلدیاتی اداروں میں ہونیوالی کرپشن کی وجہ سے بھی یہ ادارے عوامی توقعات اور امیدوں پر پورا نہ اتر سکے بلدیاتی اداروں کے ارکان کی کوئی شنوائی نہ ہے بلکہ یہ اداروں میں شوپیس بن کر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں