مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کو عملی جامہ پہنایا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ہائوس میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی بدر الزمان ورک، وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان، ضلعی رہنما (ن) لیگ حاجی قمر اقبال ڈار، ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین بینش قمر ڈار، میاں آصف شاہین، رانا ماجد سلہری ، انوارالحق بٹ، خان عباس خان اور پارٹی رہنمائوں و کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹنے سمیت ملکی سلامتی و ترقی اورعوامی خوشحالی کی دعااور قائدین مسلم لیگ کی سیاسی عوامی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کو عملی جامہ پہنایا اور برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں الگ وطن دیکر ان کی امنگوں کی ترجمانی کی ، یوم تاسیس سے موقع پر ہمیں قائدین تحریک پاکستان کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اصولوں ایمان اتحاد تنظیم کو مشعل راہ بنا کر ہم پاکستان کو عظیم مملکت بناسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن