اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک عشرت باری کی والدہ کی وفات پرماڈل ٹاون ہمک جاوا میں ملک یعقوب اعوان کی رہائش گاہ پر چیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض حسین ، الائیڈ ہسپتال کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی نواز کھوکھر ،ملک اشتیاق اعوان ،ملک غضنفر ، ملک نعیم جاوا،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوارڈینیٹر جاسم کنول، شیخ شہزاد ،،فرحت کیانی ، ملک وحید ، ملک فرخ ،حاجی اظہر محمودراجہ محمد بشیر،سی ڈی اے یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان، نعیم کیانی ، راجہ قیصر، مختار عباس،سیاسی و سماجی رہنمائوں نے ملک عشرت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ۔