اسلام آباد(اے پی پی)بے خوابی اور جلد موت میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ جن لوگوں کو نیند نہیں آتی ان کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ نیند نہ آنے یا بے خوابی کے باعث شاید آپ کی موت واقع نہ ہو۔ سائنسی جریدے ’’سائنس ڈائریکٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بے خوابی اور جلد موت واقع ہونے میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران 17 تحقیقی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جس میں 3 کروڑ 70 لاکھ افراد پر تحقیق کی گئی تھی اور اس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ یہ نئی رپورٹ برطانوی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے دعوے کے خلاف ہے۔ این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ بے خوابی سے لوگوں میں موٹاپا ہو سکتا ہے، امراض قلب ہو سکتے ہے اور ذیابیطس بھی ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موت بھی جلد واقع ہو سکتی ہے۔