ذبابیطس میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کی مسلسل چھٹی فائٹ میں کامیابی

بولٹن(آئی این پی)برطانوی شہر بولٹن میں پاکستانی نژاد باکسر محمدعلی نے اپنے کیرئیر کی مسلسل چھٹی فائٹ بھی اپنے نام کر لی، ذیابیطس میں مبتلا باکسر نے فتح کے بعد اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر محمد علی نے پاکستان میں ذیابطیس کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔انھوں نے چھٹی باٹ جیتنے کے بعد کہا کہ میں پاکستان میں ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے مدد کرنے کا خواہش مند ہوں۔انھوں نے کہا میں ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات دینا چاہتا ہوں، پاکستان میری دھرتی ہے، اس کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، عمران خان سپورٹس مین ہیں، وہ مدد کریں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔قبل ازیں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر محمد علی نے مسلسل چھٹی باٹ میں کام یابی حاصل کر لی ہے، محمد علی تمام رانڈز میں اپنے مخالف نیتھن ہارڈی پر حاوی رہے اور رنگ میں اترتے ہی مخالف پر تابڑ توڑ وار کر کے فائٹ اپنے نام کی۔خیال رہے کہ باکسر محمد علی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس میں مبتلا باکسر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...