سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ویلنگٹن نے آکلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ویلنگٹن نے آکلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، ویلنگٹن نے 134 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ڈیون کونوے نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پیر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، نیوٹن، نوفل اور بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویلنگٹن نے ہدف اوپنر ڈیون کونوے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کونوے نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن