ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکینز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے ہرا دیا، خراب موسم کے باعث میچ کو 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا، ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے، کیلب جیول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیل سٹین اور کولٹر نائل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں میلبورن سٹارز نے 7.3 اوورز میں 55 رنز بنائے تھے کے بارش شروع گئی اور میچ کو روک دیا گیا، مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میلبورن سٹارز کو 4 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ مارکس سٹوئنز 25 اور پیٹر ہینڈزکامب 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔