اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہو سکی وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دو بار توسیع لے چکے تھے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت (آج)منگل کو ختم جائے گی۔ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کردیا تھا۔بابر یعقوب ساڑھے 4 سال تک سیکریٹری الیکشن کمیشن رہے۔حکومت کی جانب سے ان کا نام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب ظفر اقبال حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرکلر کیمطابق ظفر اقبال اس وقت صوبائی چیف الیکشن کمشنرکے طور پر پنجاب میں گریڈ اکیس میںکام کر رہے ہیں ۔ ظفر اقبال کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے وہ اس سے پہلے ڈی جی الیکشن کمیشن کے عہدے پر رہ چکے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ وسیم احمد کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہو سکی‘ ظفر اقبال سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر
Dec 31, 2019