عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا مکمل کرکے رہیں گے: شہباز شریف

Dec 31, 2019

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) قائد حزب اختلاف شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ بابائے قوم حضرت قائداعظم اور مسلمانان برصغیر کی امانت اور دوقومی نظریہ کی پاسدار ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عہد کرتی ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات اور عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا مکمل کرکے رہیں گے۔ مسلم لیگ کے 113ویں یوم تاسیس پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ مرحوم قائدین، رہنماوں اور کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ محمد نواز شریف نے 90 کی دہائی میں مسلم لیگ کوایک نئی زندگی دی۔ اپنی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں سے مسلم لیگ(ن) کو عوام کی مقبول ترین جماعت بناکر ملک کے کونے کونے میں تنظیم سازی کی۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے تکمیل پاکستان کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین، رہنما اور کارکنان ایک خاندان اور نظریہ کے محافظ ہیں۔ پاکستان اور عوام کے مفادات اور مسلم لیگ (ن) لازم وملزوم ہیں۔ جوہری پروگرام کے نکتہ عروج تک پہنچے سے لے کر قومی مفادات کی نگہبانی تک مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سربلند وسرفراز رہی۔ مسلم لیگ (ن) پر قرض اور فرض ہے کہ وہ قوم کو خوشحالی اور معاشی ترقی سے ہمکنار کرے۔

مزیدخبریں