نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 باضابطہ طور پر نافذ ،نوٹیفکیشن جاری

Dec 31, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی))قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2019 باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ۔وفاقی حکومت نے آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس، لیوی سے متعلقہ ایشوز نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہونگے ، احتساب عدالتوں سے ٹیکسز کے تمام مقدمات متعلقہ عدالتوں کو منتقل ہو جائیں گئے،بدانتظامی پر عوامی عہدہ رکھنے والوں کیخلاف نیب کارروائی نہیں کر سکے گا،عوامی عہدہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی صرف مالی فوائد اٹھانے کے شواہد پر ہوگی۔پیر کونیب ترمیمی آرڈیننس 2019 باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں