متحدہ اپوزیشن نے سینٹ مسلم لیگ ن، نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی

Dec 31, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سینٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے۔ اجلاس کیلئے نیب آرڈیننس اور ملک بھر میں مہنگائی کے معاملات پر ایجنڈا دیا گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کے روز متحدہ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کیلئے 37 اراکین کے دستخطوں سے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن میں نیب آرڈیننس کے اجراء کا معاملہ، کشمیر کی صورتحال ایجنڈے میں شامل کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیاگیا ہے۔ اجلاس سردی میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتیں بڑھانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ دوسری جانب دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 117 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ ریکوزیشن میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 54 (3)کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

مزیدخبریں