اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15درآمدی کاٹن پر ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں منعقد ہوا ، کاٹن درآمد کرنے پر 3فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ، 2فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ،5فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کی منظوری دی، یہ ٖفیصلہ فصل کے تخمینہ لگا نے والی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ موجودہ فصل کا ابتدائی تخمینہ 15ملین بیلز تھا تاہم پیدوار 10.2ملین بیلز ہو گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی پیداوار یکم جنوری تک خریدار اٹھا لیں گے ، جبکہ ڈیوٹی ختم کرنے کس کاشتکاروں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس فیصلے سے ٹیکسٹایل کی برامدات میں اضافہ ہو گا، ای سی سی نے ہدائت کی کہ کپاس کی مقامی پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے ، ای سی سی نے پاکستان اارمی کی سپیشل سکیورٹی ڈویژن نارتھ بنانے کے لئے 6.210ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منطور کر لی، پاکستان آرمی کو انٹرنل سکیورٹین ڈیوٹی الائونس دینے اور کمیونٹی بنکرز بنانے کے لئے 4.966ارب روپے اور 50کرور روپے کی دو ضمنی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دے دی ،کمیٹی نے افغانستان اور سینٹرل ایشیاء سے طورخم کے راستے کپاس درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں ہدائت کی گئی کی امپورٹز کے ساتھ مل کر طورخم پر کپاس کی درآمد کے لئے سہولتیں قایم کی جائیں ،ای سی سی نے پی پی ایل ،ایم پی سی ایل ،او جی ڈی سی، جی ایچ پی ایل پر مشتمل کنسورشیم کو ابو ظہبی بلاک ون کی بڈنگ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔
کاٹن درآمد پر 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، پاک فوج کیلئے انٹرنل سکیورٹی الاؤنس دینے کی منظوری
Dec 31, 2019