کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر 2018 ء سے اب تک امریکہ میں افغان طالبات کے نو راؤنڈ ہو چکے ہیں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان سے اہم کردا ادا کیا پرامید ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ امید ہے کہ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ روزانہ تین ہزار ویزے جاری کرتے ہیں، بیماری کی صورت میں ویزوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کابل سے ویزے سے سکیورٹی تحفظات پر بند کر رکھے تھے۔ افغانستان سے ہمیں تھر یٹ ہے وہاں ٹی ٹی پی بھی ہے کوشش ہے افغانستان کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔