کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود افغانستان میں قتل

کابل (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود افغانستان میں مارا گیا، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسے خوست میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ترک میڈیا کے مطابق قاری سیف اللہ محسود کو گولون کیمپ کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا، پاکستانی سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے سبب مطلوب تھا، ترک میڈیا کے مطابق محسود گروپ نے سال 2015 میں کراچی میں ہونے والے بس خود کش حملے کی ذمہ داری بھی اس نے قبول کی، اس حملے میں59 افراد مارے گئے تھے۔ سیف اللہ محسود کو 2016 میں امریکی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور پھر اسے رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...