نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی ) متنازعہ شہریت کا قانون کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بی جے پی وزیر نے بھارت کے احتجاجی طلباء کو دھمکی دی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاست برداشت نہیں کی جائے، مودی سرکار کی متنازعہ پالیسیوں نے بھارتی سیاحت بھی ڈبو دی۔ سات ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جامعہ ملیہ دہلی کے طلباء نے مودی سرکار کو پھر آئینہ دکھا دیا۔ دو ہفتے پہلے جامعہ ملیہ میں پولیس کے غنڈہ راج کو نیا نام دیدیا، تشدد کو جلیانوالہ باغ سے ملاتے ہوئے جامعہ والا باغ کا نام دیا ہے۔ مختلف مسلمانوں نے علاقوں میں گھروں میں گھس گئی بچوں اور خواتین پر تشدد املاک کو نقصان پہنچایا گاڑیاں، توڑ دیں، کانپور میں فائرنگ سے دو نوجوان مارے گئے۔ انتظامیہ نے کرفیو لگا کر گھروں تک محفوظ کر دیا۔ ہنگاموں سے ملک میں سیاحوں میں ساٹھ فیصد کمی ہو گئی۔ مقامی ہوٹل مالکان بکنگز منسوخ ہونے سے پریشان ہیں۔ مودی سرکار نے مظاہروں کے باعث موبائل فون کمپنیوں کو انٹر نیٹ سروسز بند کرنے کی ہدایت کی جس سے روزانہ بیاسی لاکھ ڈالرز نقصان ہو رہا ہے، اب تک تیررہ ارب ڈالر کوچونا لگ چکا ہے ۔ بڑی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایس پی(سٹی)اکھلیش سنگھ کے پاکستان چلے جائیں کے بیان کے بعد یوپی حکومت اور مودی سرکار میں کشیدگی نظر آ رہی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں اکھلیش سنگھ یہ کہتے نظر آئے کہ یہ جو کالی اور پیلے رنگ کی پٹی باندھے ہوئے ہیں، ان سے کہہ دو پاکستان چلے جائیں۔ اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا تھا کہ اگر یہ بیان واقعی دیا گیا ہے تو ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں جبکہ دوسری جانب اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشیو پرساد موریہ اس معاملے پر اکھلیش سنگھ کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔بھارت میں اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ شہریت بل پر احتجاج کرنے الوں کیخلاف پولیس ایکشن غیر قانونی ہے۔ پہلے تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ملک کو نقصان کس نے پہنچایا۔ تحقیقات سے پہلے پولیس کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔ یو پی پولیس مظاہرین کیخلاف طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ متنازعہ شہریت بل نافذ ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ بھارتی عوام ایسا نہیں چاہتی۔ کانگریس کسی صوبے میں شہریت بل نافذ نہیں ہونے دے گی۔ یو پی پولیس مظاہرین کیخلاف طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔
مودی ، یوگی حکومت آمنے سامنے، کانپور میں 2 نوجوان مارے گئے
Dec 31, 2019