چین کا 2سالہ ٹریژری بانڈ فیوچرز ملی جلی سطح پر بند

Dec 31, 2019

بیجنگ(کامرس ڈیسک)چین کے 2سالہ ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کے روز ملی جلی سطح پر بند ہوئے ، جس میں مارچ 2020 کا کنٹریکٹ 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 100.42یوآن (تقریبا 14.39امریکی ڈالر)پر بند ہوا۔ جون 2020 میں مکمل ہونے والا کنٹریکٹ بغیر کسی تبدیلی کے کے 100.24 یوآن پر بند ہوا۔ ستمبر 2020 میں مکمل ہونے والا کنٹریٹ بغیر تبدیلی کے 100.05یوآن پر بند ہوا۔ ٹریژری بانڈز کی ایک طے شدہ تاریخ کو خرید و فروخت کے معاہدے کنٹریکٹ کہلاتے ہیں جو سرمایہ کاروں کو بانڈز کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں پر بازی لگانے اور اس سے منافع کمانے کی اجازت دیتے ہیں۔ ٹریژری بانڈ فیوچرز شنگھائی میں قائم چائنہ فنانشل فیوچرز ایکس چینج میں جاری ہوے تھے اور ان کے کاروبار کا آغاز 17 اگست 2018 کو ہوا تھا۔

مزیدخبریں