لاہور(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پرسخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں گے۔ قیام امن کے لئے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔سکیورٹی پلان کے مطابق 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 86 ایس ایچ اوز، 352 اَپر سب آرڈینیٹس اور6 0 ہزار سے زائداہلکار فرائض سرانجام دیںگے۔نئے سال کی دعائیہ تقریبات کے حوالے سے گرجا گھروں کو اے، بی ، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیزنیو ایئر نائٹ پر خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔