ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے: کِم جونگ اْن

پیانگ یانگ ( انٹر نیشنل ڈیسک )شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اْن نے اپنے فوجی حکام اور سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی دفاع اور جغرافیائی سلامتی کے لیے چوکس ہو جائیں۔ کمیونسٹ ملک کے سپریم لیڈر کا یہ بیان سرکاری میڈیا پر نشر کیا گیا۔ کِم نے یہ بیان حکمران ورکرز پارٹی کے اتوار انتیس دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیا۔ انہوں نے ملک کی اقتصادیات کو متحرک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا اعلان کیا۔ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ ہفتہ اٹھائیس دسمبر سے شروع ہے۔ امکان ہے کہ اس میٹنگ میں کم جونگ اْن امریکا کے ساتھ اختلافات کے شکار جوہری مذاکراتی عمل کو معطل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن