برلن(این این آئی)جنوبی جرمن شہر شٹٹ گارٹ میں پولیس نے ایک ایسے تلوار بردار شخص کو اس کی والدہ کے سامنے گولی مار دی، جس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں پولیس کو اس شخص کے گھر سے پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں پہلے تو یہ شخص ایک کار کریش کی وجہ بنا اور جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، تو اس نے ان کو دھمکیاں دینے کے علاوہ ان پر ایک تلوار سے حملے کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق اس شخص کے گھر سے تلوار ، دو پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ بظاہر یہ شخص ایک نفسیاتی مریض تھا۔
جرمنی میں تلوار بردار شخص کوماں کے سامنے گولی مارکرہلاک کر دیا گیا
Dec 31, 2019