چین ،بھارت ،امریکامیں شدید سردی:معمولات زندگی متاثر،درجنوں پروازیں منسوخ

بیجنگ (این این آئی)دنیا بھر میں موسم کروٹیں بدل رہا ہے ، کہیں خون جما دینے والی سردی تو کہیں شدید گرمی کا راج ہے، چین میں سر د موسم میں سیاحت بڑھ گئی، انر منگولیا میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا،جبکہ آسٹریلیا میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جنگلا ت میں لگی آگ بھی بڑھ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں موسم سرما کے حسین نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ملک کے شمال مشرقی اور شمالی حصوں میں برف باری کے بعد سیاحت عروج پر ہے۔چین کے شہر ہربن میں لینٹرن فیسٹول سج گیا ہے، روشنیوں اور رنگوں سے سجی بڑی بڑی لینٹرن دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔انر منگولیا میں شدید سردی کے باعث کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن