چلاس میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد

 گلگت بلتستان کے قصبے چلاس میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بند ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر واقع قصبے چلاس میں رات گئے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے گونر فارم گھندلو کے مقام پر شاہراہ بند ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کا مرکز مینگورہ سے 260 کلومیٹر شمال مشرق اور گہرائی 42 کلو میٹر تھی۔

ای پیپر دی نیشن