لاہور (پ ر) زمین ڈویلپمنٹس کے لا ہور میں تعمیر ہونے والے منصوبے زمین اوپل کی تعمیر کیلئے نامور تعمیراتی کمپنی مختار سنز کے ساتھ زمین ڈاٹ کام نے ایک تعمیراتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے صدر دفتر میں ہونے والی اس مختصر تقریب میں مختار سنز کے سی ای او عمیر امجد مختار اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان موجود تھے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے زمین ڈویلپمنٹس کو ایک مقصد کے تحت شروع کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کی بہت کمی ہے اور دوسری جانب بڑے شہروں میں جگہ بھی تیزی سے محدود ہوتی جا رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید شہروں میں بھی بہترین منصوبے عوام الناس کیلئے لاتے رہیں گے۔ زمین ڈویلپمنٹس کے ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ نے کہا کہ مارکیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بغیر کسی تحقیق اور حقائق کے مختلف ڈویلپرز منصوبے کی تکمیل کی تاریخ دے دیتیہیں۔ زمین ڈویلپمنٹس ایسا نہیں کرے گی۔ ہم منصوبے کی تکمیل کیلئے جو بھی تاریخ دیں گے، انشااللہ منصوبے اُسی تاریخ کو مکمل ہو کر ڈلیور ہونگے۔