شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ میاں بر ادرا ن ہی ملک قوم کو مسائل اور مشکلا ت سے نکا ل سکتے ہیں ۔ عوا م پر واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کس طرح اداروں کے ذریعے اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں منور اقبال نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین اور کارکنوں کو جعلی مقدمات کے ذریعے ہراساں نہیں کر سکتی اور نہ سیاسی انتقامی کاروائیاں پی ٹی آئی کے ڈوبتے اقتدار کو بچا سکتی ہیں۔