لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قومی کمیونٹی کے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں (سی ای آر ٹی) / کے شرکاء اور فاتحین کو نقد انعامات، سرٹیفکیٹ اور ڈیزاسٹر ریسپانس کٹس تقسیم کیں۔ مرکزی تقریب والنٹئر سروسز اوورسیز اور پنجاب ایمرجنسی سروس کے تعاون سے گورنر ہاؤس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔ اس موقع پر گورنر چوہدری محمد سرور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے قیام اور 10 لاکھ رضاکاروں میں جان بچانے اور حفاظت کو فروغ دینے کے لئے آگاہی کرنے پر بانی ریسکیو سروس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے والنٹری سروسز اوورسیزپاکستانی کی بھی تعریف کی جو پاکستان میں رضاکارانہ کلچر کو فروغ دینے کے لئے رضاکار ٹیموں کورسپانس کٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔اس موقع پر مسز پروین سرور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سروس رضاکاروں کی تعریف کی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے رضاکاروں کے زندگی بچانے کی مہارت کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا اور چیلنج میں شرکت کرنے والی 39ٹیموں کو اسناد پیش کیں۔ انہوں نے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی رضاکار ٹیموں کو کیش پرائزز وٹرافیاںپیش کیں جن میں ضلع وہاڑی نے پہلی پوزیشن،ضلع لیہ نے دوسری پوزیشن اورضلع شیخوپورہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلع وہاڑی نے سال کی بہترین کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ڈیزاسٹر رسپانس کٹس اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے 80 ممبروں میں ذاتی کٹس اور ریسپانس کٹ کی علامتی کلید بھی ضلعی ایمرجنسی افسران وہاڑی، چنیوٹ، گوجرانوالہ، ٹی ٹی ٹی سنگھ اور رحیم یار خان کے حوالے کی گئیں۔قبل ازیںپاکستان میں ایمرجنسی سروس کے بانی ڈاکٹر رضوان نصیر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر مسٹر ہاشم بلال کنٹری ڈائریکٹر وی ایس او پاکستان نے مقابلے میں کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت کمیونٹی کو متحرک کرنے اور مقابلہ میں کمیونٹی ٹیموں کی کارکردگی کے لئے ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈی جی ریسکیو پنجاب کے اقدام کو سراہا۔
رضا کارانہ کلچرکو فروغ دینے کیلئے رسپانس کٹس کی فراہمی یقینی بنائینگے: گورنر
Dec 31, 2019