لاہور+اسلام آباد) خصوصی نامہ نگار +وقائع نگار خصوصی(عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہالینڈ میں بدنام زمانہ گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز کاایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت‘‘فریڈم پارٹی’’کے سربراہ ملعون 'گیرٹ ولڈرز' نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے نبی پاک کی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ گیرٹ ورلڈ کی باربار ہرزہ سرائی سے پوری دْنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔ اِس لیے گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جاے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادری، عامر چیمہ، غازی علم دین پیدا ہو جائیں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف،مبلغ اسلام آباد مولانا محمد طیب فاروقی،راولپنڈی کے امیر مولانا قاضی مشتاق الرحمن، سیکرٹری جنرل اسلام آباد قاری عبدالوحید قاسمی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا زاہد وسیم،مولانا اعظم خان و، خالد مبین و دیگر علمائ نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے اس گستاخانہ نمائش کے اعلان سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات انتہائی بری طرح مجروح ہوئے ہیں عالمی ادارے اور مسلم امہ و مہذب دنیا اس شیطانی گستاخانہ نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کرے یو این او اپنے چارٹرڈ کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے اس شیطانی اعلان کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرڈ میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی مقدس شخصیات کی توہین سراسر ناقابل تلافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان نے دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔نگران حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے اور ان تک امت مسلمہ کے جذبات پہنچائے۔
حکومت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کوروکنے کیلئے کردارادا کرے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
Dec 31, 2019