زینب ھاوا بنگورا اقوام متحدہ نیروبی دفتر کی سربراہ مقرر

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے سیرالیون کی زینب ھاوا بنگورا کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریش نے نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر سیرا لیون کی زینب ھاوا بنگورا کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب 2012ءسے 2017 ءتک خانہ جنگی کے دوران جنسی تشدد کے معاملات پر خصوصی نمائندہ، انسانی حقوق کی حامی اور وکیل کے طور پر کام کیا ہے۔وہ سیرالیون حکومت میں ایک بار صحت اور صفائی وزیر اور غیر ملکی معاملات اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر تھی۔خیال رہے افریقہ میں اقوام متحدہ کا 1996ءسے ہیڈکوارٹر قائم ہے۔

ای پیپر دی نیشن