مری(نامہ نگار خصوصی) ذیابیطس سنٹر غریب ،نادار اور مستحق مریضوں کیلئے فری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے ماہ دسمبر میں کال 4500 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 2700 مریضوں کو زکواۃ کی مد میں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہم سب ملکر شوگر جیسی موذی مرض کیخلاف جہاد کرینگے تو مستقبل میں اس سے نجات مل سکے گی ان خیالات کا اظہار پبلک ریلیشن آفیسر ذیابیطس سنٹر پھلگراں راجہ زین رحمان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ہماراادارہ شوگر کے مریضوں کو تمام ممکن طبی سہولیات فراہم کررہا ہے ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں شعبہ صراط المستقیم کی ایڈوائزپر 2700 مریضوں کو ماہ دسمبر میں علاج معالجہ کی فری سہولیات دی گئی ہیں لوگوں کے تعاون اور نیک نیتی سے ہم اس مشن کو آگے لے جارہے ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید ایسے سنٹر قائم کردئیے جائینگے جہاں اس مرض میں مبتلا مریض مستفید ہوسکے گے۔