آنے والی دہائی بہتر ثابت ہوگی،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

Dec 31, 2019 | 14:50

ویب ڈیسک

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ 2020ءکی دہائی بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کے اپنے پیغام میں میرکل نے کہا کہ بہتر تبدیلی اسی صورت میں ممکن ہے، جب عوام عزم اور کھلے ذہن کے ساتھ نئے تجربات اور تبدیلیوں کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے خاص طور پر ڈیجیٹیلائزیشن، افریقہ سے نقل مکانی کی وجوہات پر قابو پانے کی کوششوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے جیسے مسائل کو نئے چیلنجز قرار دیا۔ میرکل نے مزید کہا کہ اس کے باوجود پر امید رہنے کی بہت سی دیگر وجوہات بھی ہیں۔

مزیدخبریں